متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پہلی ترجیح قومی ہم آہنگی ہے، بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح قومی ہم آہنگی ہے ، نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے ساتھ ہوگی۔