قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف

0

سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے  کم سے کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی تھی جبکہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گزشتہ بجٹ میں ہی کم سے کم تنخواہ 25  ہزار روپے کردی تھی۔شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.