ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی سے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو رکنی نمائندہ وفد نے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ کی قیادت میں ملاقات کی باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ کی قیادت میں صدرِ مملکت سے ملنے والے وفد نے قبائلی اضلاع کی تاجر برادری کے مسائل، پاک آفغان بارڈر غاخی پاس،نواپاس،لیٹی پاس تجارت کیلئے کھولنے کا مطالبہ ، ضلع باجوڑ میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام،باجوڑ میں یونیورسٹی کا قیام،آپریشن میں تباہ شدہ بازاروں کے دوبارہ تعمیرنو بجلی،تاجر برادری کو تمام تر سہولیات کی فراہمی، بارڈر ٹریڈ مارکیٹ، سمیڈا گرانٹ،آسان آقساطوں میں بینکوں سے قرضہ،ٹیکسیشن کے مسائل اور بزنس کمیونٹی کے دیگر ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں ان کے ہمراہ باجوڑ چیمبر کے نائب صدر معراج الدین، کاروباری شخصیات حاجی عبدالمالک،حاجی بخت روان،لعل حضرت باجوڑ چیمبر کے ایگزیکٹیو ممبران ملک حاجی محمدی شاہ،ملک حاجی وزیر زادہ ،حاجی حبیب اللہ، اور ابوبکر شاہ شامل تھے۔اس موقع پر گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ نے پاک افغان بارڈر پر تفصیلی بات کی انہوں نے کہا کہ افغانستان کیساتھ ہمارے تین بارڈر منسلک ہے ان تینوں کو تجارت کیلئے کھول دیا جائے۔۔حاجی لعلی شاہ نے ضلع باجوڑ میں صنعکاری کے فروغ کیلیئے انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جس سے صنعتکاری کو فروغ حاصل ہوگااور آفغانستان سے لیکر وسط ایشیاء تک پاکستانی اشیاء کی رسائی باآسانی سے ممکن ہوسکے گی۔وفد نے صدرِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے اور بڑے تاجروں کو بینکوں کے جانب سے قرضے نہیں ملتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ باجوڑ میں اعتماد بینک کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ تاجروں کو باآسانی قرضے مل سکے۔وفد نے۔ باجوڑ میں بے تحاشا بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات کی حاجی لعلی شاہ نے کہا کہ بجلی کے نہ ہونے کے وجہ سے کاروباری برادری سخت مشکلات کا شکار ہے لہذا بجلی کے فراہمی ہمیں یقینی بنائے۔حاجی لعلی شاہ نے ایف بی آر کی جانب سے 2023 تک قبائلی اضلاع کو ٹیکس چھوٹ ہونے کے باوجود ضم شدہ اضلاع کے تاجروں سے ٹیکس کی مد مختلف ڈیوٹیز کے حصول اور ٹیکس استثنیٰ سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کو ضم شدہ اضلاع کے تاجروں سے ٹیکس وصولی سے روکا جائےصدرِ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں تاجربرادری کاکردار بہت اہم ہے حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلیئے کوشاں ہے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے تمام تر مسائل کو فوری طورپر حل کرنے کیلیئے تمام تر اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ صدرِ پاکستان نے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو قلیل مدت میں بہترین کارگردی اور تاجروں کے مسائل حل کروانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وفد نے صدرِ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔