ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) دوبارہ مرتب کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

0

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) دوبارہ مرتب کی جارہی ہے، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے انہیں بھاگنے نہیں دیا جائےگا۔ایک بیان  میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے انہیں بھاگنے نہیں دیاجائےگا، ایگزٹ کنٹرول لسٹ دوبارہ مرتب کر رہے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو اپنی نا اہلی اور لوٹ مارپر عوام سے باجماعت معافی مانگنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے ہیں، عمران نیازی کو سیاسی مقابلےکے بعد ہی بذریعہ عدم اعتماد باہرکیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.