متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستانی ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی یقینی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں آرام کروایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہنواز دھانی کی بھی واپسی ہو سکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ وکٹ کی صورتحال پر منحصر ہے