باجوڑ میں یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری

0

باجوڑ چیمبر آ ف کامرس کے جانب سے باجوڑ میں یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ پوری قوم یوم دفاع اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے قربانی دینے والے مسلح افواج سمیت قبائلی عمائدین کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار باجوڑ چیمپر آف کامرس کے صدر حاجی لعلی شاہ پختونیار نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کی طرح باجوڑ میں بھی باجوڑ چیمبر آف کامرس شایان شان طریقے سے یوم دفاع منائی گی۔ اس حوالے سے خار چوک، سول کالونی خار اور دیگر جگہوں پر شہدا کے پوسٹر آویزاں کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.