باجوڑ میں یوتھ جرگہ اور دیگر یوتھ تنظیموں کا لغڑئی ماموند میں بچی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
گذشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی ماموند میں 9 سالہ بچی کو قتل کرنے کے ہاتھ پاؤں کاٹ کر چہرہ تیزاب ڈالا گیا تھا، جس کے خلاف باجوڑ یوتھ جرگہ اور باجوڑ کے دیگر یوتھ تنظیموں نے مشترکہ طور پر باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین عبدالحق یار، سابقہ چیئرمین جاوید رحمٰن ، نیک رحمٰن، سید صدیق اکبر، فضل سبحان، ڈاکٹر ایوب، ثنا اللہ خان، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے خائستہ رحمٰن آتش، سرتاج عزیز، واجد علی شاہ، فرمان اللہ اور دیگر موجود تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین عبدالحق یار نے کہا کہ باجوڑ میں آئے روز قتل و غارت گری اور جاری فوری بند کی جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محترمہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے خار چوک میں پھانسی دی جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے جاری بدامنی نہیں روکی گئی تو ہم خار بازار اور عنایت کلے بازار میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پر محترمہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے نعرے درج تھے مظاہرین نے احتجاجی واک بھی کیا۔
بچی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
You might also like