منتخب خواتین کونسلر عدم توجہی کے باعث مایوس

0

سلمان محمود

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں مقامی حکومتوں میں  منتخب ہونے والی خواتین کی سرگرمیاں نہ ہونے کی برابر ہیں.  مقامی حلقوں میں اب تک کسی بھی سیاسی یا دیگر نوعیت کی کوئی سرگرمی خواتین کونسلر کی جانب سے دیکھنے میں  سامنے نہیں آئی ہیں واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی  دیگر اضلاح کی طرح 19 دسمبر 2021 کو باجوڑ میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں مختص شیٹوں کے علاوہ جنرل سیٹوں پر بھی خواتین نے انتخابات میں حصہ لیا لیکن اب تک کوئی بھی خواتین کسی بھی سرگرمی میں یا تحصیل کونسل اجلاس میں شرکت سامنے نہیں آئی  ہے. 

سیاسی امور کے ماہر اور ضلع باجوڑ عوام نیشنل پارٹی کی صدر گل افضل کے مطابق ضلع باجوڑ میں خواتین کو ویلج کونسل کے سیٹوں پر کاتہ پوری کر کے   الیکشن کا حصہ بن جاتے ہیں لیکن سماجی اور خاندانی دباؤ کی وجہ سے وہ پھر گھروں میں قید ہو کر رہ جاتی ہیں.  جس سے مقامی حکومتوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے. اس سلسلے میں مذہبی رجحان بھی ایک نقطہ  ہے جو خواتین کی ازادانہ سیاست میں حصہ لینے کی راہ میں اڑے اتا ہے. 
دوسری جانب نام نہ بتانے کے شرط  پر ایک خواتین کونسلر  نے بتایا کہ الیکشن جیت کر بھی ہم عام خواتین کی طرح زندگی بسر کر رہی ہیں کیونکہ سماجی دباؤ  کے باعث ہمیں آگے نہیں جانے دیا جارہا, انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگر مقامی حکومتوں کا نظام تسلسل کے ساتھ جاری رہا تو امید ہے کہ خواتین کی سرگرمیاں انے والے اوقات میں سامنے آجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.