بارشوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

0

تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس سول کالونی خار میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے سابق ایم این اے شہاب الدین خان اور چیئرمین تحصیل کونسل خار حاجی سید بادشاہ کے ہمراہ حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات سے تباہ ہونے والے مکانات کے متاثرین میں NDMA ریلیف کے 15 امدادی چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) حمزہ ظہور اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر PDMA بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے کہا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ قدرتی آفات متاثرہ افراد کے ساتھ مسلسل تعاون کررہی ہے اور ان کے تکلیف اور مشکل میں ان کے ساتھ ہیں۔ سابق ایم این اے شہاب الدین خان اور تحصیل خار چیئرمین حاجی سید بادشاہ نے ضلعی انتظامیہ کے جانب جلد سے جلد متعلقہ افراد تک امدادی تعاون کی فراہمی کا خیرمقدم کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.