باجوڑ حلقہ این اے 8 پی کے 22 ضمنی الیکشن کاغذات نامزدگی جمع

0

ضلع باجوڑ حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 ضمنی الیکشن کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کردیے۔ 31 جنوری کو آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کیوجہ سے این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی ہوا تھا۔ حلقہ این اے 8 کے لئے آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کردی۔ قتل ہونیوالے آزاد امیدوار ریحان زیب کے بھائی مبارک زیب نے این اے 8 اور پی کے 22 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کردی ہیں۔ حلقہ پی کے 22 کے لئے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں۔ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔ این اے 8 پر سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان ، سابقہ ایم این اے گل ظفر خان ، سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان ، سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان ، عوامی نیشنل پارٹی کے مولانا خان زیب جیسے بڑے نام میدان میں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.