باجوڑ ، ہمارے جائیداد میں موجود معدنیات پر قبضہ مافیا قبضہ لگانا چاہتے ہیں اور چند شرپسند عناصر کے اشاروں ہمارے معدنیات کو ایک مخصوص گروہ لوٹ رہے ہیں۔ حکومت اس کے خلاف فوری ایکشن لیں اور ہمارے قوم کے رضامندی کے بغیر کسی کو لیز جاری نہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار کمانگرہ ناوگئ کے قوم بستان خیل کے مشران سرور خان ، نسیم جان ، رحمان جان اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمانگرہ کے رہائشی ہیں ، ہمارے جائیدادوں میں قدرتی معدنیات موجود ہیں ، جس پر کچھ قبضہ مافیا شرپسند عناصر کے ساتھ ملکر زبردستی قبضہ جمانا چاہتے ہیں ، اور ہمارے حق کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ، گزشتہ روز بھی ان شرپسند افراد میں سے چند نے مین روڈ کو بند کیا تھا اور ان کا ہمارے قوم و علاقے سے کوئی تعلق نہیں ، ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان عناصر کے خلاف فوری کاروائی کریں اور حکومت ہمارے رضامندی کے بغیر ہماری جائیداد پر کسی کو لیز جاری نہ کریں ، بصورت دیگر خون خرابی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔
کمانگرہ میں ہمارے معدنیات پر غیر لوگ قابض ہیں
You might also like