ڈی سی کے زیر صدارت عید کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

0

باجوڑ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت کی آمد عید الفطر کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی سی آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر F&P حمزہ ظہور، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، جملہ تحصیلداران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں عید الفطر کو پر امن طریقے سے منانے کے لیے ہوائی فائرنگ، سیکیورٹی پلان،ٹریفک مینجمنٹ پلان،ضلع باجوڑ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سٹاف کی موجودگی ادویات کی دستیابی، ریسکیو 1122 ایمرجنسی سٹاف کی موجودگی،صفائی ستھرائی، پبلک ٹرانسپورٹ اضافی کرایوں اور دوسرے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور اہم فیصلے کئے۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ضلعی انتظامی افسران، باجوڑ پولیس، ریسکیو 1122 باجوڑ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو عید الفطر آمد کی تیاریوں کے حوالے سے زمہ داریاں سونپ دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.