پی ٹی آئی پر قابض مافیا کے خلاف ہماری جہادجاری رہے گی

0

باجوڑ کے پی ٹی آئی پر قابض مافیا کے خلاف ہماری جہادجاری رہے گی۔ کرپشن اور اقربا پروری کے وجہ سے قبضہ مافیا نے پارٹی کو تباہ کردیا۔ مبارک زیب خان۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل واڑہ ماموند شاہ گو چوک میں امیدوار این اے 8 اور پی کے 22 شہید ریحان زیب خان کے بھائی مبارک زیب خان کے قیادت میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین مبارک زیب خان کا عظیم الشان استقبال کیا گیا۔ ملک داود خان، ملک کشر خان کے قیادت میں منعقدہ جلسہ میں اہلِ علاقہ کے عوام نے جلسہ گاہ میں ہزاروں کے تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس بار اہلِ علاقہ اور خصوصاً نوجوانوں نے NA-8 کے لیے مبارک زیب خان کے حق میں ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ووٹ ہمارے پاس شہید ریحان زیب خان کی امانت ہے جس نے باجوڑ کے لیے جان قربان کیا۔مبارک زیب خان نے عوام سے کہا کہ میں انشاء اللہ باجوڑ کو شہید ریحان زیب خان کے ویژن کے مطابق چلاوں گا اور باجوڑ میں پی ٹی آئی پر قابض چند خاندانوں سے عوام کو نجات دلاوں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.