باجوڑ، تحریک انصاف کی قسمت کا فیصلہ اس ضمنی الیکشن سے ہو گا۔مبارک زیب پی ٹی آئی سے باغی ہے، کوئی ورکر انکو خان کے نام پر ووٹ نہ دیں۔ شیر افضل مروت۔ تفصیلات کے مطابق 21 اپریل کو باجوڑ میں این اے اور پی کے 22 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں باجوڑسپورٹس کمپلیکس میں عظیم الشان انتخابی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ انتخابی جلسے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت، حلقہ این اے 8کے نامزد امیدوار گل ظفر خان، حلقہ پی کے 22 کے نامزد امیدوار گلداد خان، ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان، ایم پی اے انورزیب خان، لعلی شاہ پختونیار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شیر افضل مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کی قومی اسمبلی کی نشستیں جیتتے ہے تو اس سے ہمیں پارلیمنٹ (قومی اسمبلی) میں 28 مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔اسی طرح گل داد خان بھی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہیں۔ گل داد کی کامیابی سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 32 مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ریحان زیب خان شہید کے بھائی مبارک زیب نے پارٹی کے ڈسپلن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی سے بغاوت کردی ہے اب عمران خان کانام اور پی ٹی آئی کا جھنڈا استعمال کررہے ہیں، کارکن ان دھوکے بازوں سے محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 اپریل کو باجوڑ کی عوام یاد رکھیں ہمیں اسی جگہ جلسہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی نگران حکومت نے کارکنوں کو گرفتار کیا اور آج آپ سب نے دیکھا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان اور عوام کا اقتدار ہے۔