پانچ سابق ایم این ایز کو شکست دینے والے مبارک زیب

0

حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر ضمنی انتخابات ، آزاد امیدوار مبارک زیب خان نے میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کے نشست پر سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان جبکہ پی کے پر جماعت اسلامی کے عابد خان دوسرے نمبر پر رہے۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر ضمنی انتخابات پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نتائج فارم 47 پر جاری کردےے گئے ہیں۔ فارم 47 کے نتائج کے مطابق حلقہ این اے 8 پر شہید ریحان زیب خان کے چھوٹے بھائی اور ان کے سیاسی جانشین آزاد امیدوار مبارک زیب خان 74008 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ( پی ٹی آئی ) کے امیدوار سابق ایم این اے گل ظفر خان 47282 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار انجنیئر شوکت اللہ خان نے 20020 ووٹ حاصل کرکے نمایاں رہے۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون رشید نے 18416 ووٹ حاصل کیے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مولانا خان زیب نے 12015 ، پاکستان مسلم لیگ ان کے امیدوار 6469 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اخونزادہ چٹان نے 4060 ووٹ حاصل کیے۔ یوں آزاد امیدوار مبارک زیب خان 26726 لیڈ سے کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح حلقہ پی کے 22 پر بھی آزاد امیدوار مبارک زیب خان نے حلقہ پی کے 22 پر بھی شاندار کارگردگی دکھاتے ہوئے 23386 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار عابد خان 10477 ووٹ لیکر دوسرے ، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گلداد خان 7063 ووٹ لیکر تیسرے ، عوامی نیشنل پارٹی کے شاہ نصیر خان 2295 ووٹ لیکر چوتھے ، آزاد امیدوار نور شاہ 1835 ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر رہے۔ یوں آزاد امیدوار مبارک زیب خان 12909 کے لیڈ سے کامیاب قرار پائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.