ضم اضلاع میں لینڈ رجسٹریشن ورکشاپ کا انعقاد

0

محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام یو ایس ایڈ کے تعاون سے لینڈ رجسٹریشن پراجیکٹ کے اہمیت اجاگر کرنے کےلئے پشاور کے مقامی ہال میں ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعراء ، مشران ، صحافی برادری ، بلدیاتی نمائندوں اور یوتھ نے شرکت کی۔ پروگرام میں لینڈ رجسٹریشن پراجیکٹ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ شعراء انور نگار ، آشناء باجوڑے ، قادر خان سیال ، عمران ارمان نے اراضیات کے رجسٹریشن کی اہمیت کو شعر کے زبان میں اجاگر کیا اور حاضرین سے داد لی۔ لینڈ رجسٹریشن کی اہمیت بارے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ جبکہ لینڈ سیٹلمنٹ تحصیلدار خار آمیر زرین اور تحصیلدار باڑہ درہ آدم خیل سلطان بہادر نے لینڈ رجسٹریشن کے اہمیت بارے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن سے ضم اضلاع میں اراضیات کے تنازعات ختم ہو جائیں گے اور مستقبل میں لوگوں کو بہت آسانی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.