گورنمنٹ مڈل سکول بارو سلارزئی مسائل کا آماجگاہ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ٹی سی کمیٹی وحید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مڈل سکول بارو سلارزئی ضلع باجوڑ کے اساتذہ اور طلبا دور جدید میں ہر قسم کی مسائل سے دو چار ہے ۔ جسمیں جماعت پنجم کے لئے 1987 سے لے کر ابھی تک یعنی 2024 تک ایک کمرہ تک نہیں ہے اس لیے طلبا مجبوراً موسم گرما میں سخت دھوپ اور تپش میں سبق پڑھنے پر مجبور ہیں اور موسم سرما میں خاص بارش کے دوران طلبا پڑھائی سے محروم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ سکول ہذا میں پانی جیسی اہم نعمت سے محروم ہے ۔ پینے کے لئے پانی قریبی کنووں سے لاتے ہیں۔ سکول میں واش رومز تو موجود ہیں لیکن واش رومز کیلئے پانی نہیں ہے۔ سکول میں اساتذہ سٹاف کی شدید کمی ہے ، کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک سکول کو سی ٹی ٹیچر کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔ چیئرمین وحید شاہ ، مقامی مشران اور طلبہ کے والدین حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مسائل کے حل کے لئے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ طلبہ اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرسکے ۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا
گورنمنٹ مڈل سکول بارو سلارزئی مسائل کا آماجگاہ بن چکا ہے
You might also like