باجوڑ۔ جدید ٹکنالوجی کے مدد سے ضلعی پولیس جوانوں کی ایک اور کامیاب کارروائی۔ پچھلے ہفتے تھانہ سالارزئی کے حدود اٹکے پشت میں قتل ہونے والے نوجوان نصیر احمد ولد لعل بہادر خان سکنہ لر گمبٹ کے قتل کا معمہ حل۔ قتل میں ملوث تین ملزمان الہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار۔ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا موٹر سائیکل اور پستول بھی برامد۔ مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے نامعلوم ملزمان تک رسائی حاصل کرکے پچھلے ہفتے مقتول نصیر احمد سکنہ لرگمبٹ سالارزئی کے قتل کا معمہ حل کردیا وہ پچھلے ہفتے رات کے وقت کسی ملزم/ملزمان نامعلوم نے قتل کرکے انکے نعش کو ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوئی تھےجسکا مقدمہ بر خلاف ملزمان نامعلوم تھانہ سالارزئی میں درج رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ وقوعہ کا رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث قاتلوں کا سراغ لگانے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ایس۔پی۔انویسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کے زیر نگرانی پولیس کی خصوصی انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیا تھا جسمیں سرکل ڈی۔ایس۔پی نعمت اللہ خان سمیت ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی سعید الرحمان، OII دوست محمد، انچارج لیب شاہ زیب، تھانہ محرر احسان الحق اور انوسٹیگیشن محرر عطاء اللہ شامل تھے۔ جنہوں نے مسلسل ایک ہفتے سے دن رات سخت محنت کرکے جدید سائنسی آلات، پشاورانہ مہارت اور فنی بنیادوں پر تفتیش کرکے ایک مشتبہ شخص کو شامل تفتیش کیاگیا اور دوران تفتیش انہوں نے مذکورہ نوجوان کے قتل ہونے کا انکشاف کیا۔ اعتراف جرم کے بعد پولیس نے قتل میں ملوث انکے دیگر شریک دو ملزمان کو بھی فوراً الہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کرکے ملزمان ہی کی نشاندھی پر مقتول نصیر احمد کا موٹر سائیکل اور پستول بھی برامد کیا گیا ۔تمام ملزمان بند با حوالات تھانہ ہے اور ان سے واردات کے متعلق اصل وجوہات جانچنے کیلئے مزید تفتیش شروع کیاگیا ہے۔