باجوڑ۔ضلعی پولیس آفس باجوڑ میں تقسیم انعامات کا ایک خصوصی تقریب منعقد ہوا جس میں پچھلے دنوں مختلف شعبہ جات میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسناد کیساتھ ساتھ کیش ایوارڈ بھی حوالہ کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا کہنا تھا کہ سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا جہاں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات جبکہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور اختیارات کا ناجائز استعمال پر سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ پولیس جوان ہمارے بچے ہیں۔ انکے فلاح و بہبود اور انکے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جتنے بھی پیکجز مختص ہے بغیر کسی رکاوٹ کے وہ ان سے مستفید ہو سکتے ہیں۔