تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے پی کے 22 باجوڑ ملک راحت اللہ نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں چارمنگ کے مختلف علاقوں میں جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے، پاکستان کو اسوقت صاف اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، اہل اقتدار کو چاہیئے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، پاکستانی قوم باشعور ہے اگر اُنہیں اپنا لیڈر منتخب کرنا دیا گیا تو تبدیلی یقینی ہے اور میں سمجھتا ہوں ملک میں یوتھ ہی انقلاب لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ اور منشور عوامی خدمت ہے اور جیت انصاف کی ہوگی۔ کیونکہ ہمارے قائد عمران خان اس وقت ملک کے مسائل کے حل خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی قائدین کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر انتخاب کیا اور مجھے پارٹی ٹکٹ سے نواز