ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کا ڈسٹرکٹ ریزولوشن کونسل (DRC) افس کا دورہ۔ ممبران سے تفصیلی ملاقات۔ کونسل کو مزید فعال کرنے، مقامی پولیس اور ڈی۔ آر۔ سی کے مابین قائم ورکنگ کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینےکیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر باجوڑ نے اج ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹر سہیل سالار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ریزولوشن کونسل (DRC) افس کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ڈی۔ار۔سی ممبران سے ملاقات کی، انکے کارکردگی کا جائزہ لیا اور انکے ساتھ مسائل اور وسائل پر تفصیل سے بات چیت کی۔
اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر باجوڑ کا کہنا تھا کہ دیرپا امن کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کردار مسلمہ ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور شہریوں کو انکی دہلیز پر مفت انصاف فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم اور پختونوں کے روایتی جرگہ نظام کا نعم البدل ہے۔ انسانی حقوق کی پاسداری اور جرائم کی منظم روک تھام پولیس اور عوام کی باہمی کوششوں سے ہی ممکن ہے جس کیلئے اعتماد کی فضاء قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ کونسل میں شامل تمام ممبران ہر لحاظ سے پاک دامن اور علاقائی امن کیلئے سنجیدہ ھیں۔ انہوں نے کونسل ممبران پر زور دیا کہ وہ فریقین کے درمیان مختلف اقسام کے تنازعات کو علاقائی رسم ورواج اور قانون کے مطابق پوری دیانتداری، نیک نیتی اور شفاف طریقے سے حل کرائیں۔ وہ عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور بلا خوف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔انہوں نے پولیس حکام کو بھی ہدایت کی کہ ڈی آر سی کی طرف سے تھانوں کو بھیجے جانیوالے سمنز/پروانہ جات کی فوری تعمیل کو یقینی بنائیں اور اپنے ماتحت عملے کوبھی اس بات کا پابند بنائیں تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔
ڈی پی او کا ڈی آر سی آفس کا دورہ
You might also like