ضلع باجوڑ میں ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے میں عالمی مہینہ)اگست(کی افتتاحی تقریب۔محکمہ صحت ضلع باجوڑ میں بچوں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوہر ایوب،ایم ایس دی ایچ کیو خار ڈاکٹر وزیر صافی، نیشنل پروگرام کورڈینیٹرڈاکٹر عارف ای پی ائی کوارڈینیٹرڈاکٹر نجیب اور مذہبی رہنما، اینٹگریٹڈ نیوٹریشن پروگرام نیوٹریشن سل ضم شدہ اضلاع،کے ضلع باجوڑ کے مینجر صلاح الدین، عامر حسین ائی ایم او،اے ڈی سی نبیلہ بی بی، ایل ایچ ویز،ایل ایچ ایس،ایل ایچ ڈبلیو،نیوٹریشن اسسٹنٹس، احساس نشونما پروگرام کے منیجر لقمان، ڈی ڈی نیوٹریشن احساس پروگرام اجمل، ٹی بی کنٹرول پروگرام انچارچ ڈاکٹر اجمل، ایم این سی ایچ پروگرام گوہراور دیگر سٹاف ممبر اور ہیلتھ سٹاف کے بندوں کے علاوہ میڈیاکے زاہد جان نے شرکت کی۔ضلع باجوڑ میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی پروگرام کے عالمی مہینے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی روشنی ڈالے گئی۔ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچے کو پلوائیں یہ بچوں کے لئے بیحد مفید اور صحت بخش ہیں۔ماں کا دودھ بچوں کے لئے بہترین اور مکمل غذا ہے۔اس کے علاوہ کسی اور قسم کی گھٹی یا غذا سے گریز کریں۔ ماں کا دودھ بچوں کا پہلا حفاظتی ٹیکہ ہے۔محکمہ صحت ضلع باجوڑ میں بچوں کے بنیادی صحت کی سہولیات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔اس حوالے سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے ضلع باجوڑ میں اور بچے کی صحت کے عنوان پر یکم اگست سے پورا مہینہ منایا جائے گا۔جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرگوہر ایوب اور ایم ایس ڈاکٹر وزیر صافی نے تفصیل سے بتایا کہ یہ مہینہ اگست ضلع باجوڑ میں بھی بھرپور انداز سے منایا جائے گا اور حفاظتی تدابیرمیں دست اور ہیضہ سے بچاو، حفظان صحت کے اصول اور ماں کے دودھ کی اہمیت پر مبنی آگاہی مہم منعقد کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ بھر میں محکمہ صحت کا عملہ پورے عزم اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرگوہر ایوب صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کو شاں ہیں۔