پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

0

باجوڑ۔ ملاکنڈ بورڈ کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر ٹاپ تھری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے مندوب سفارہ ریجن حاجی عبدالرحمن کی طرف سے تقسیم انعامات کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ، کامیاب طلبہ کو نقد انعامات پیش کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد سیوئی ماموند باغبان ہوٹل میں ہوا جس میں علاقائی مشران سمیت پوزیشن ہولڈر طلباء کرام اور محکمہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت حاجی عبدالرحمن کے فرزند وی سی چیئرمین محسن خان نے کی۔ تقریب میں صدر آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن باجوڑ بہادر سید ، ڈائریکٹر ماموند پبلک سکول نورخان انصاری ، ڈائریکٹر دی رائز ایجوکیشن اکیڈمی عنایت کلے غلام حبیب ، شیرزمان خان ، ملک سید الرحمن ، ملک مضروف خان ، کسان کونسلر اکرم الدین ، ذاہد خان اور دیگر افراد شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حاجی عبدالرحمن کی فلاحی امور کے لیے خدمات کو سراہا اور کامیاب طلبہ کے لیے نقد انعامات اور تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محسن خان نے کہا کہ ہم بذات خود ایک مڈل فیملی سے تعلق رکھتے ہیں میرے والد خود ایک مزدورکار ہے لیکن فلاحی کاموں کے لیے ان کا جذبہ قابل دید ہے ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ باجوڑ کے فلاحی کاموں میں اور تعلیم کی فروغ کے لیے اپنے بس کے مطابق خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس سلسلے میں ضلعی سطح پر میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لیے اس تقریب کا انعقاد ان کی حوصلہ افزائی کی ابتدا ہے امید ہے دیگر لوگ بھی اس جانب مائل ہوں گے اس موقع پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دی رائز ایجوکیشن اکیڈمی سلمان حبیب کیلئے 15000 ہزار ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے رئیس خان کیلئے 10000 ، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے معاذ خان کیلئے 5000 ، ماموند پبلک ہائی سکول کے سبحان اللہ کیلئے 10000 ، گورنمنٹ ہائی سکول بدان کے نمیر خان کیلئے 5000 انعامات دیئے گئے۔ مقررین نے حاجی عبدالرحمن اور ان کے خاندان کا شکریہ ادا کیا اور شاندار حوصلہ افزائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.