باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر خار ڈاکٹر صادق علی کی زیر نگرانی نے تحصیل برنگ پائندہ خیل باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایچ او باجوڑ، تحصیلدار برنگ اور دیگر سرکاری عملہ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں مقامی لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی،،سولرائزڈ ڈگ ویل،بجلی کی فراہمی، سکولوں میں اساتذہ کی فوری تقرری کا مطالبہ، صحت کی سہولیات،مویشیوں کے علاج معالجے کے لیے ویٹرنری مرکز، روڈز کی تعمیر/مرمت،حکومت کے ساتھ ہونے والے جرگوں میں پائندہ خیل کے نمائندوں کو شامل کرنے اور دیگر درپیش علاقائی مسائل کی نشان دہی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی، جبکہ دیگر مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھانے کا وعدہ کیا گیا