جماعت اسلامی باجوڑ کے نو منتخب امیر نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

0

جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے نومنتخب امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے ضلعی امارت کا حلف اٹھالیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت کو نہ صرف تنظیمی طور پر مستحکم بنایا جائے گابلکہ اسے عوامی حقوق کے تحفظ اور گھمبیر مسائل کو حل کرنے میں بھی ایک موثر پلیٹ فارم کے طو ر پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی امتیازی اوصاف بیان کرتے ہوئے کہاکہ اقامت دین کے لئے ایک جامع اور مکمل تحریک ہے جس میں دین و دنیا کا ایک حسین امتزاج موجود ہے جس کے کارکنان اور رہنماؤں میں ہر صلاحیت کے لوگ دستیاب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے عالمی سطح پر مسلمانان عالم کے لئے مرکز و محور کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ ہارون الرشید مسلسل دوسری بار باجوڑ کے ضلعی امیر منتخب ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.