گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی عنایت کلے میں ایک ہفتے سے جاری خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (KP TEVTA) کے تعلیمی اداروں میں انسداد بدعنوانی(اینٹی کرپشن) ہفتہ 2024 کی سالانہ تقریبات اختتام پذیر۔پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ علی رضا اور انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین حمید صوفی نے سٹوڈنٹس کی مختلف سرگرمیوں کو سراہا اور ایونٹ منیجمنٹ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کالج فیکلٹی ممبرز اور سٹوڈنٹس پر زور دیا کہ معاشرے کا مستقبل اپ سے وابستہ ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے مستقبل کو کرپشن سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب سے گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی عنایت کلے کے پرنسپل انجنیئر رشید خان نے کہا کہ ہمارا ادارہ اپنے محدود وسائل کے مطابق طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیتی نشونما پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے اور چند سالوں میں اس ادارے نے علاقے میں ایک نمایاں نام پیدا کیا ہے، جو اس ادارے کے سٹاف اور منتظمین کی مرہون منت ہے