باجوڑ میں پہلی بار مقابلہ حسن قراء ت کا انعقاد

0

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنیوالے ملک کے مشہور ڈاکٹر قاری امین الحق اور پروفیسر ڈاکٹر مفتی عبدالحق نے مدرسہ احسن العلوم کمر سر باجوڑ میں ضلع باجوڑ کے سطح پر ایک مقابلہ حسن قرأت (حدر)منعقد کیا۔شرکت کے لئے ایک شرط 15 سال سے عمر کم ہونا تھا۔80تک اپلائی ہوئی۔باجوڑکے 23مدارس میں سے26 طلباء فائنل مقابلہ کے لئے اہل قرار پائے۔ ججمنٹ لئے باہر سے قراء بلائے گئے۔ اول پوزیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالحق کے مدرسہ احسن العلوم مدرسہ کے طالب علم عنایت اللہ نے حاصل کی۔جس کو 6000 ہزار روپے انعام دیا گیا۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5000 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 4000 ہزار روپیہ انعام دیاگیا۔اس کے ساتھ ساتھ چوتھے پانچویں پوزیش حاصل کرنے والے کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ یہ ضلع باجوڑ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.