باجوڑ۔جعلی طبی مراکز اور غیر قانونی صحت کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن۔ متعدد غیرقانونی طبی مراکز سیل۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹرخار) باجوڑ ڈاکٹر صادق علی اور ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر نے تحصیلدار سالارزئی کے ہمراہ غیر قانونی زچگی مراکز، کلینکس، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز اور صحت کے کلینکس کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے نتیجے میں تین زچگی مراکز، پانچ میڈیکل اسٹورز، چار میڈیکل لیبارٹریز اور ایک ایکسرے لیب کو سیل کر دیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے شناختی کارڈ دفتر میں پیشی کے لیے ضبط کر لیے گئے۔اس کے علاوہ، غیر مجاز طبّی پریکٹیشنرز اور مریضوں کو غلط انجیکشنز لگانے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی، ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر اور تحصیلدار سالارزئی نے پشت کیٹگری-D ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران او پی ڈی، گائنی وارڈ، لیبارٹری، ایمرجنسی وارڈ، مائنر اور میجر او ٹی ڈیپارٹمنٹ، لیبر روم، مردانہ اور زنانہ میڈیکل وارڈز، بی آئی ایس پی نشونما اور نیوٹریشن سینٹر، ایکس رے روم اور بلڈ بینک اور دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔