باجوڑ میں عالمی یوم خصوصی افراد کے حوالے سے تقریب

0

باجوڑ، ہلال احمر پاکستان باجوڑ برانچ، الخدمت فاؤنڈیشن اور تنظیم بحالی معزوران باجوڑ کے زیر اہتمام 3 دسمبر عالمی یوم خصوصی افراد کے مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی تھے. تقریب سے سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ تاج محمد،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر،مولانا علی سردار، کوآرڈینیٹر امور خصوصی افراد حضرت ولی شاہ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر جاوید اقبال، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عبدالروف، معروف صحافی ذاہد جان، صدر تاجر برادری خار بازار واجد علی شاہ ودیگر مقررین نے خطاب کیا. الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کی طرف سے باجوڑ کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے 17 مستحق خصوصی افراد میں ویل چیئرز اور دیگر اشیائے ضرورت جبکہ ہلال احمر نے 20 مستحق افراد میں کپڑے تقسیم کیے گیے۔ تقریب کا اہتمام ہلال احمر پاکستان باجوڑ برانچ اور الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ نے کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.