باجوڑ۔ ڈسی سی روم میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلا س۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑشاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ضلعی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن باجوڑ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خارڈاکٹر صادق علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار ڈاکٹر وزیر خان صافی، ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر باجوڑ نے چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بچوں کے حقوق کی پاسداری اور ان کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بابت انھوں نے چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے ضلعی ممبران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔