خصوصی قوانین پر انٹرایکٹو ورکشاپ کا انعقاد

0

ڈی سی کانفرنس روم میں دیوانی، فوجداری، سول، کریمینل اور خصوصی قوانین پر ایک جامع انٹرایکٹو ورکشاپ کا انعقاد۔ اس ورکشاپ کا مقصد قوانین کے مؤثر نفاذ، ان کے عملی پہلوؤں کی وضاحت، اور چیلنجز کے حل کے لیے شرکاء کو تربیت فراہم کرنا تھا تاکہ ضم شدہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، وقاص رفیق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر)خار ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ کمشنر ناواگء، ایس پی انویسٹی گیشن باجوڑ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ اٹارنی، تمام تحصیلداران، وکلاء، باجوڑ پولیس، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، اور پولیس محررز نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور ڈسٹرک اٹارنی نے ورکشاپ کے دوران دیوانی، فوجداری،سول، کریمینل کیسز اور خصوصی قوانین کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے قوانین کے مؤثر نفاذ کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی اور ان کے عملی اطلاق میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے اپنی قانونی معلومات کا تبادلہ کیا۔اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے اس تربیتی سیشن کی اہمیت کو اجاگر کیااور انتظامی افسران،پولیس، افسران کو قانون کے دائرہ کار میں عوام الناس کے مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.