ناپ تول میں کمی برداشت نہیں

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ کمشنر خار1 شاہ نواز اور تحصیلدار خار نے صدیق آبادپھاٹک بازار اور عنایت قلعہ کا معائنہ کیا۔ پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں میں قیمتوں کی فہرستوں اور عوام سے قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی تاکہ خریداری فہرست کے مطابق ہو۔ کریانہ اسٹورز پر معیاد ختم شدہ اشیاء، معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا گیا۔قصائیوں کی دکانوں میں معائنہ کے دوران عنایت قلعہ بازار میں دو دکانیں گوشت کے بغیر دن پر کھلی پائی گئیں، جن کے مالکان کو گرفتار کرکے متعلقہ قانون کے تحت چالان کیا گیا۔ نانبائیوں اور ہوٹلوں میں روٹی کے وزن، ناپ تول، قیمت اور صفائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔عارضی اور نیم مستقل تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا گیا جبکہ مستقل تجاوزات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی، بصورت دیگر مشینری کے ذریعے ہٹانے اور خرچ وصول کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت ہدایات اور تحریری وارننگ جاری کی گئی کہ قانون کے مطابق عمل کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.