باجوڑ ناواگئی میں ڈی پی او کھلی کچہری کا انعقاد

0

باجوڑ۔ ناواگئی میں ڈی پی او کھلی کچہری کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے طرف سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت علاقہ نواگئی میں اس بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے علاقہ مکینوں کے مسائل غور سے سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ضروری احکامات صادر کیں۔منعقد کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں علاقہ مشران اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کرکے علاقے میں منشیات فروشی، سود، لینڈ مافیہ اور دیگر مسائل تفصیل سے بیان کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل میرٹ کے بنیاد پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جس کسی کو بھی پولیس سے متعلق شکایات ہو وہ کھلی کچہری اکر آزادانہ طور پر اپنے مسائل بیان کرسکتے ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کیساتھ براہ راست ملاقات کرنا اور انکے مسائل انہیں کے زبانی سنا ہے۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی، امن وامان کا قیام، جرائم اور منشیات کا مکمل خاتمہ پولیس ترجیحات ہے، علاقہ مکین جرائم پیشہ عناصر کے نشاندھی کریں،کارروائی پولیس کی ذمداری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے ضلعی پولیس نے کمر کس لی ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ منشیات فروش جہاں بھی ہے انہیں ضرور قانون کے کٹہرے میں کھڑے کی جائیگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں آئس کے بڑھتے ہوئے ناسور کو ملکر ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم سب کو متحد ہوکر اس لعنت کو شکست دینے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ یہ نہ صرف پولیس کی ذمہ داری ہے بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے اور انکے بہتر مستقبل کی فکر کی جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.