ڈی سی باجوڑ کا ڈانقول چیک پوسٹ کا دورہ

0

گزشتہ عسکریت پسندوں نے ڈانقول تحصیل سلارزئی میں باجوڑ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس میں دو افراد ذخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور وقاص رفیق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے صورت حال کا جائزہ لینے اور وہاں تعینات سیکیورٹی فورسز کے مورال کو بڑھانے کے لیے ڈانقول پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس دوران پوسٹ میں تعینات جوانوں کی دلیری اور جواںمردی کو سراہا گیا۔ اور مستقبل میں ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے ممکنہ بہتری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے اپنے فرائض کی تجدید کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بعد از ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈی پی او باجوڑ نے پشت سلارزئی میں مقامی عمائدین کے ساتھ جرگہ کیا اورپوسٹ پر حملے کے دوران سلارزئی قوم کی طرف سے تعاون پر سلارزئے قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مشران کو اگاہ کیا کہ اگر حکومت اور عوام اسی طرح متحد رہیں تو کوئی طاقت ضلع کے امن کو خراب نہیں کر سکتی۔

سلارزئے قوم کے عمائدین نے مستقبل میں بھی حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مشران کو بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کوہدایت جاری کی گی ہےکہ زخمیوں کو بہتریں خدمات اور علاج فراہم کیا جائے۔ مزید ضلع انتظامیہ زخمیوں کو جلد از جلد معاوضہ ادا کرئے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.