گورنمنٹ کامرس کالج باجوڑ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد۔ گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز خار باجوڑ میں سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی انورالحق تھے ۔ تقریب میں انٹرنل امتحان ، سپورٹس گالا اور کمپیوٹرموراپروگرام مکمل کرنے والے طلباء کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دئیے گئے جبکہ مورا پروگرام مکمل کرنیوالے طلباء کو فی کس پانچ ہزار روپے نقد دئیے گئے ۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی انورالحق اور پرنسپل کامرس کالج خار باجوڑ پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے خطا ب کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ اگر جدید دنیا سے مقابلہ کرنا ہے اور معاشرے میں اپنا مقام بناناہے تو آپ کو محنت کرنا ہوگی اور کامرس ایجوکیشن وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنا ہوگا ۔ جس کے ذریعے آپ اپنا اور پاکستان کا معاشی پوزیشن اور مستقبل بہتر بنانے کے قابل ہونگے ۔ حکومت قبائلی اضلاع پرکروڑوں روپے خرچ کررہی ہے ، آپ ان سہولیات سے فائدہ اُٹھائیں ۔پروفیسر بخت منیر نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے سال کے آغاز سے کامرس کالج خار باجوڑ کے طلباء کوچینی اور انگریزی زبانوں کیساتھ ساتھ شارٹ ہینڈ کے کورسز بھی شروع کریں گے ۔تقریب کے دوران اے سی ناوگئی انورالحق نے کالج کی مرمت ، رنگ وروغن کرنے سمیت کالج کی ٹیوب ویل کو سولرائز کرنے کا بھی اعلان کیا ۔