پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کا شہید بے نظیر بھٹو کی برسی شاندار طریقے سے منانے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے مرکزی عہدیداروں کا اہم اجلاس صدر پی پی پی باجوڑ اورنگزیب انقلابی کے سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، پی پی پی تحصیل صدور سمیت کثیر تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ 27 دسمبر صبح 9 بجے پیپلز پارٹی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری حاجی خان بہادر لالا کے حجرے میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس کیلئے تمام تر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ صدر اورنگزیب انقلابی نے بھٹو کے چاہنے والوں سے برسی میں شرکت کی درخواست کی اور کہا کہ ہم نظریاتی لوگ ہیں اپنے قائدین کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
پیپلز پارٹی باجوڑ کا شہید بے نظیر بھٹو کی برسی شاندار طریقے سے منانے کا اعلان
You might also like