5سال قبل پولیٹیکل ایجنٹ نے میرے لیے ڈاگ ویل کی منظوری دی تھی لیکن اب تک اس کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی

0

5سال قبل پولیٹیکل ایجنٹ نے میرے لیے ڈاگ ویل کی منظوری دی تھی لیکن اب تک اس کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی۔ ٹھیکدار کے جانب سے آدھی رقم بھی مجھ سے لی گئی ، اس کے بعد متعلقہ ٹھیکہ دار درمیان میں چھوڑ کر مجھے اس پریشان میں چھوڑ دیا گیا ۔ علاقے کو عوام کو پانی کے حصول کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ، ڈی سی باجوڑ ، متعلقہ ایم این اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا شیراحمد حقانی نے باجوڑ پریس کلب کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہ میں نے علاقے کے عوام کے پانی کے مشکلات کے حصول کیلئے مسلسل دفاتر کے چکر لگائے پانچ سال قبل جب پولیٹیکل ایجنٹ یحی اخونزادہ نے منظوری دے دی۔ لیکن ٹھیکہ داروں نے ہیر پھیر کے ذریعے اب تک ہمیں پانی کے حصول سے محروم کیے رکھا۔مذکورہ ڈاگ ویل پر میں نے ذاتی ہزاروں روپے لگائے نہ مجھے وہ رقم مل سکی اور نہ ہی حکومت کے جانب سے اس ڈاگ ویل کی تکمیل مکمل نہ سکی۔لہذا میں ڈی سی باجوڑ ، متعلقہ ایم این اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.