رکن قومی اسمبلی حاجی گلداد خان نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں بہت جلد تھری جی اور فور جی نیٹ ورک کھل دی جائے گی۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جنہوں نے جلدازجلد نیٹ کے بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکہ ، سنیئر پارٹی لیڈر امیر محمد خان اتمان خیل کی پی ٹی آئی میں شمولیت
اے این پی کے سابقہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیراکبر اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر زرولی خان نے 22سالہ رفاقت چھوڑکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے زیراہتمام عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے امیرمحمد خان اتمان خیل کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر بڑے شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ تحصیل خار کے علاقے سکندرو میں منعقدہ شمولیتی جلسے میں امیرمحمد خان ، شیراکبر ، ڈاکٹرزرولی خان ، محمد زادہ سمیت 84افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حاجی گلداد خان ، پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ، سیداحمد جان ، انورزیب خان ، عبدالحق یار ،شاہ ولی خان علیزئی ، شیراکبر ، شاکر ماندل اور دیگر نے خطاب کیا۔رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دورازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں ، تحریک انصاف عوام سے کیے گئے تمام وعدے مکمل طور پر نبھائیں گے۔ ضلع باجوڑ میں بہت جلد تھری جی اور فور جی نیٹ ورک کھل دی جائے گی۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جنہوں نے جلدازجلد نیٹ کے بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا ، عمران خان کے شکل میں پاکستان کو ایک اور قائد اعظم ملا ہے ، عمران خان پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہر تین ماہ بعد ہر وزیر کے کارگردگی کا جائزہ لیتے ہیں ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے قومی رہنما امیرمحمدخان اتمان خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی عوامی سوچ سے متاثرہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ پی ٹی ٓئی میں شمولیت اختیار کرنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیراکبر نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1997سے عوامی نیشنل پارٹی سے منسلک تھا ، 22سال تک عوامی نیشنل پارٹی میں رہا لیکن عمران خان کی وژن سے متاثر ہوکر عوامی نیشنل پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔ انہوں نے کہ عمران خان کی خارجہ اور داخلہ پالیسی اس وقت ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ انورزیب خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ امیر محمد خان ، شیراکبر اور دیگر کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف اتمان خیل اور سکندرو میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے۔
امیر محمد خان اتمان خیل کی پی ٹی آئی میں شمولیت
You might also like