پی ٹی آئی سنیئر کارکنان کا اجلاس

0

رکن قومی اسمبلی گل داد خان انتخابات جیتنے کے بعد وعدوں سے مکرگیا، کارکنان پی ٹی آئی لوئی سم۔ پی ٹی ائی لوئی سم، چارمنگ اور ناوگئی کے کارکنان نے ایک آج ایک گرینڈ اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے بانی رہنماء نیک رحمن، سینئر رہنماء انجینئر خائستہ محمد، ڈاکٹر حمید، محمد ایوب خان، اقبال افغان، ڈاکٹر حضرت یوسف دانش، اختر گل اور دیگر رہنماوں سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں لوئی سم اور گردنواح سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے رکن قومی اسمبلی گل داد خان سے گلے شکوے کئے۔لوئی سم اور گرد ونواح کے کارکنان نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعدرکن قومی اسمبلی گل داد خان نے ہمارے علاقوں کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی الیکشن سے قبل کئے جانیوالے وعدوں کو پورا کیاہے۔ کارکنان نے کہا کہ گل داد خان کی توجہ صرف اتمانخیل کے اطراف پر مرکوز ہے۔ ورکرز نے کہا کہ اگر تین دن کے اندر اندر رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے ہمارے گلے شکوے دور نہیں کئے تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنماؤں نیک رحمن، ڈاکٹر حمید، انجینئر خائستہ محمد، ایوب خان، ڈاکٹر حضرت یوسف دانش،اختر گل اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کارکنان کے تمام گلے شکوے دور کئے جائینگے اور بہت جلد رکن قومی اسمبلی کیساتھ مزاکرات کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.