تحصیل ماموندکے علاقہ زگئی میں ایک شخص قتل

0

ذراءع کے مطابق منگل کے شام ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ زگئی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پندرہ سالہ نوجوان طاہر ولد نیازولی کو شدید زخمی کردیا ۔ زخمی کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ مقتول کے ورثاء نے لاش مین سڑک پر رکھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹوں تک مین شاہراہ کو بلا ک کیاتھا ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے قتل کیاہے اُن کیساتھ ہمارا تحصیلدار کے موجودگی میں راضی نامہ ہوا تھا لیکن اس کے باوجود بھی طاہر کو قتل کیاگیا ۔ ورثاء نے مطالبہ کیا کہ ہ میں انصاف فراہم کیاجائے ۔ بعد ازاں تحصیلدار وکیل ، ڈٰ ایس پی گلزراور رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان نے مظاہرین کیساتھ مزاکرات کرکے احتجاج ختم کردیا ۔ جبکہ ایم پی اے انورزیب خان نے لاش کو پہنچانے کیلئے ایمبولینس فراہم کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.