تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خار بازار میں تاجر برادری کے انتخابی آفس میں الیکشن کمیٹی کیساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شاہ نصیر خان نے کاغذات جمع کرا دیئے۔کاغذات نامزدگی کے دوران کثیر تعداد میں تاجروں سمیت عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری نثار باز ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر حبیب ، تحصیل خار صدر اجمل تنہا، ضلعی کلچر سیکرٹری عجب خان، سنیئر رہنما امین الرحمن ، میاں بسم اللہ جان، تحصیل نائب صدرامجد خان، خطاب خان اور دوسرے عہدیدار کثیر تعداد میںموجود تھے۔شاہ نصیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی ِخدمت پہ یقین رکھتی ہیں، انشااللہ ہر فلیٹ فارم سے عوام کے خدمت جاری رکھیں گے،اور تاجر برادری کے جو مسائل ہیں۔ اسے فوری طور حل کرنے کیلے بھرپور کوشش کریں گے