باجوڑ میں دو بم دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید، دو سکیورٹی اہلکار زخمی۔ ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی علاقہ درہ میں پہلا بم دھماکہ اُس وقت ہوا جب سکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔ دوسرابم دھماکہ بھی اسی علاقہ میں جائے وقوعہ سے چند گز فاصلے پر ہوا جس میں باجوڑ پولیس کا اہلکار واقف اللہ شہید ہوا۔زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رمنتقل کیاگیاہیں۔ جبکہ شہید پولیس اہلکار کا نماز جنازہ سول کالونی خار میں ادا کی گئی اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کے میت کو سلامی پیش کی ۔ نماز جناز ہ میں ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ ،کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل سلمان خالد ، سرکاری حکام ، لیویز اہلکاروں اور شہید ہونیوالے اہلکار کے ورثاء سمیت عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔