ایم این اے گل دا د خان کا خاربازار کیلئے دوبجلی ٹرانسفر مر دینے کا اعلان۔ باجوڑ میں خار بازار تاجر برادری کے حلف برداری تقریب کا انعقاد۔ ایم این اے گل داد خان اور ایم پی اے اجمل خان مہمان خصوصی تھے۔ رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے حاجی خان بہادر اور ان کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاربازار کے صدر حاجی خان بہادر نے خاربازار کے مسائل پر روشنی ڈالی اور منتخب اراکین سے مطالبہ کیا کہ خاربازار کے مسائل حل کی جائے۔انہوں نے مطالبات کئے کہ بازار میں جہاں پر سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں وہاں پر سولرسٹریٹ لگائی جائے اور بازار کے مارکیٹوں کو پختہ کیاجائے۔اس کے علاوہ پینے کے صاف کی فراہمی کے منصوبہ منظور کی جائے۔انہوں نے بازار کے نکاس آب او ردیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی گل داد خان اور رکن صوبائی اسمبلی انجینئر اجمل خان نے کہا کہ خاربازار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور بازار کے ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائیں گے کیونکہ خاربازار پورے ضلع کا صدر مقام ہے۔ ایم این اے گل داد خان نے خاربازار کیلئے دو بجلی ٹرانسفرمر دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے پانی کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کیا اور ٹی ایم اے سے باجوڑ کے بازاروں کیلئے خصوصی فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔ایم پی اے اجمل خان نے کہا کہ خاربازار کے مسائل کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو آگاہ کیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد خار کیلئے ایک منصوبہ منظور کیاجائیگا۔