ڈی پی او باجوڑ کاچوری وارداتوں کی تحقیقات کا حکم

0

باجوڑنیوز( 13فروری) ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کا کل اتمانخیل کے علاقہ حیاتی میں چوری کے وارداتوں کا سخت نوٹس ۔ ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے ملزمان کی گرفتاری اور واقعہ کے مکمل تحقیقات کیلئے ٹی ایل او اتمانخیل ، ٹی ایل او سلارزئی ، ٹی ایل او خار اور ایس ایچ او خار کو خصوصی ٹاسک دیدیا ۔ ڈی پی او باجو ڑپیر شہاب علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ کل ہونیوالے وارداتوں کے حوالہ سے مقامی لوگوں اور متاثرہ دکانداروں نے پولیس کو کوئی رپورٹ نہیں کیاہے اور نہ ہی پولیس والوں کو اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی گئی ہیں اور تحقیقات کی روشنی میں بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرینگے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.