قوم کب جاگے گی ؟
تجزیہ : حسبان اللہ
دیگر قبائل کی طرح باجوڑ کے عوام کب اپنے حقوق کیلئے اٹھیں گے ، تاکہ اپنے حقوق مانگنے کیلئے کوشش کریں ، ان کے کاروبار تباہ ، روڈز خراب ، ان سے کی جانے والے کسی بھی ایک وعدے پر بھی عمل نہ ہوسکا۔
باجوڑ کے بنسبت وزیرستان کے کچھ قبائل صوبائی اسمبلی کے سامنے پشاور میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ، محسود قوم ٹانک میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور اپنے مسمار شدہ گھروں اور کاروباری مراکز کے دوبارہ آبادی اور تلافی کیلئے مطالبہ کررہے ہیں۔ دیگر اقوام نے کئی بار اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کیے مگر آپریشن شیردل کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع باجوڑ کے عوام نے کبھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے کوشش ہی نہیں کی۔ باجوڑ میں 2008 سے لیکر 2014 تک جو خونی حالات گذرے ہیں اس دوران ضلع بھر اکثر تجارتی مراکز بند رہی جن میں اب چند غیرآباد ہیں ، ہزارں گھر مسمار اور ویران ہوئے ، باجوڑ کے عوام کا ہر قسم جانی اور مالی نقصان ہوا لیکن کبھی بھی انہوں نے اپنے حق کیلئے آواز تک نہیں اٹھائی ، اور پاکستان کی تاریخ اس پر شاہد ہے کہ جو قومیں اپنا حق مانگتی ہے انہی کو حق ملتا ہے اور جو لوگ خاموش کا روزہ رکھتے ہیں ان کے حق جابر لوگ ہڑپ کر جاتے ہیں ۔ اب بھی وقت ہے کہ یہاں کے لیڈر ، نوجوان ، بچے ، بوڑھے سب اکٹھے ہوں اور اپنے محرومی کے تلافی کیلئے حکومت سے مطالبہ کریں تاکہ باجوڑ ایک بار پھر ترقی کے راہ پر گامزن ہو۔ انتظار ہے کہ یہ قومی جذبہ اور حمیت جاگ اٹھتا ہے
قوم کب جاگے گی ؟ دیگر قبائل کی طرح باجوڑ کے عوام کب اپنے حقوق کیلئے اٹھیں گے
You might also like