ضم شدہ اضلاع کرکٹ ٹورنامنٹ، باجوڑ ٹیم کے ٹرائلز مکمل

0

باجوڑنیوز(3مارچ) خیبر پختونخواہ انصاف سپورٹس وکلچر فیڈریشن کے زیر انتظام نئے ضم شدہ اضلاع کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ضلع باجوڑ کے ٹرائلز عاجز کرکٹ اکیڈمی میں ہوئے۔ ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے کیا۔ یادرہے کہ خیبر پختونخواہ انصاف سپورٹس وکلچر فیڈریشن کے صدر حاجی فضل الہیٰ کے خصوصی ہدایت پر ضلع باجوڑ میں باجوڑ ٹیم کے سلیکشن کیلئے ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے کہا کہ بہت جلد باجوڑ کے ہر تحصیل میں گراؤنڈ بنے گا اور کھلاڑیوں کو درپیش ہر قسم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ اس موقع پر انصاف سپورٹس وکلچر فیڈریشن باجوڑ کے صدر فضل حیان، محمد اسماعیل، اظہار الحق عاجز، مطیع اللہ، وحید گل، انورذادہ بھی موجودتھے۔ انصاف سپورٹس وکلچر فیڈریشن کے زیر اہتمام ضم شدہ اضلاع کرکٹ ٹورنامنٹ رواں ماہ پشاور میں منعقد ہوگاجس میں تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع سے ٹیمیں حصہ لیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.