باجوڑ ، عوامی نیشنل پارٹی لندن کے جنرل سیکرٹری سید عظیم خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0

باجوڑ ، عوامی نیشنل پارٹی لندن کے جنرل سیکرٹری سید عظیم خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
گذشتہ دنوں لندن میں قتل کیے گئے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری اور حلقہ این اے 44کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی گل افضل خان کے بھائی سیدعظیم خان کی نماز جنازہ آبائی علاقے شاہ نری باجوڑ میں ادا کردی گئی۔ نمازہ جنازہ میں ملک بھر سے عوامی نیشنل پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ، پولیٹیکل ایجنٹ عامر خٹک ، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ محمد علی سمیت سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ سید عظیم خان عوامی نیشنل پارٹی کے ایک سرگرم کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی نیشنل پارٹی لندن کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز تھے۔ جنازے کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.