اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جس کونیب کے بارے میں خدشات ہیں وہ پٹیشن دائرکردے‘جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف ریفرنس میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے۔ میڈیانے عکاسی ضرورکی ہے کہ لوگوں کوپتا چلتارہے کہ ہوکیارہاہے‘مقدمہ عدالت میں چل رہاہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا‘اس میں مجھے کوئی شبہ نہیں کہ مقدمے میں شفافیت ہونی چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدرعارف علوی نے کہا کہ مالم جبہ‘ بی آرٹی‘بلین ٹری سمیت نیب کوتمام مقدمات کی تحقیقات کرنی چاہئے ‘چینی‘ پٹرول بحران سمیت ہراسکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ان کا کہناتھاکہ میرے پاس آئین کے تحت کوئی انویسٹی گیشن اتھارٹی نہیں ہے‘اگرکوئی ایف آئی آرکٹنی ہے توپولیس کے پاس ہی بھیجوں گا،ایوان صدرخودایف آئی آردرج نہیں کرےگا۔