باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑخاربازار شینگس مارکیٹ آڈہ میں غنڈہ ٹیکس لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ہمارے مخالفین من گھڑت پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ شینگس مارکیٹ آڈہ میں ہتھ ریڑھی والوں سے پیسے ضلعی انتظامیہ کے ہدایات کے مطابق لیتے ہیں اوریہ سب کچھ ٹینڈر کے وقت طے ہوتاہے۔ یہ ہتھ ریڑھیاں مستقبل بنیادوں پر اس مارکیٹ میں ہوتے ہیں۔ اوپن ٹینڈر کے ذریعے مجھے شینگس مارکیٹ آڈہ کا ٹھیکہ دیاگیا۔اور اس ٹینڈر کے قوائد وضوابط کے مطابق ہتھ ریڑھی والوں سے پیسے لئے جاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار خاربازار شینگس مارکیٹ آڈہ کے ٹھیکہ دار شاہ ولی خان نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خاربازار صدر حاجی خان بہادر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شاہ ولی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر من گھڑت پروپیگنڈہ کیاجاتاہے۔ انھوں نے کہا کہ الحمد اللہ میرا خاندان بھی معلوم ہے اور خاربازار میں ہمارے خدمات سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اوپن ٹینڈر کے وقت ٹینڈر میں حصہ لینے والے تمام ٹھیکہ داروں نے یہ شرط رکھا تھا کہ ہتھ ریڑھی والوں سے پیسے لی جائیں جوکہ انتظامیہ نے منظور کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ٹینڈر کے وقت کہا تھا کہ ہتھ ریڑھی والے یا تو گاڑیوں کو راستہ دینگے یا متعلقہ ٹھیکہ دار کو پیسے دینگے جس کے تمام ٹھیکہ داران گواہ ہیں۔