مہمند باجوڑ ایکسپریس وے بند کرنا عوام کےلئے ایذا اور تکلیف کی سبب ہے۔

0

باجوڑ (باجوڑنیوز)  تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں آئے روز لیویزاہلکاروں کے تنخواہوں کی بندش کی وجہ سے میں جی ٹی روڈ احتجاج کرکے بند کیا جاتاہے جس کی وجہ سے مریضوں ، انٹرویودینے والوں، یا ملک کے دیگر اضلاع میں جانے والوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہوتاہے ۔ عوامی حلقوں نے  مہمند باجوڑ ایکسپریس وے بند کرنا انتہائ تشویش کا باعث ہے، ان متبادل دشوار گذار راستوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے اندر کیا قیامت کی گھڑی  گذرتی ہوگی۔فلائینگ کوچ جو کہ عوامی سواری کا سستاترین ذریعہ سمجھاجاتاہے اس میں  ایک سییٹ پر بیٹھے ہوئے چارآفراد اور 170 کلومیٹر راستہ، گرمی اور حبس سے دم گھٹنے کی کیفیت ہوتی ہے، بیماروں کو اس شدید اور پہاڑی راستوں پر سفر کرنا انہتائی تکلیف دیتی ہے۔

عوام نے  کہا ہے کہ  مہمند  کے لوگوں   باجوڑ کے عوام کی تکلیف کا احساس کریں اور  ہوے مظاہرین کیساتھ مذاکرت کا اغاز کیا جاے اور جتنا جلد ہوسکیں انتظامیہ اور دونوں ضلعوں کے سیاسی و مذہبی قائدین  اس مسئلہ کےلئے مستقل حل نکال کر باجوڑ کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.